کون کہاں عید منائے گا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

1  مئی‬‮  2022

جہانیاں(آن لائن) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کون کہاں عید منائے گا ؟ سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی بیشتر قیادت اقتدار سے علیحدگی کے بعد اور اتحادی جماعتوں کی اکثریت اقتدار میں آنے کے بعد پہلی عید منائے گی۔ مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالفطرمنانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔

جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الفطرمنائیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی ایوان صدر اسلام آباد میں عید الفطر منائیں گے۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف اسلام آباد میں عید منائیں گے جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان اقتدار سے محرومی کے بعد پہلی عید نتھیا گلی میں منائیں گے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف عید الفطر لندن میں منائیں گے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بیرون ملک عید الفطر منائیں گے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹوعید الفطر نوڈیرو سندھ میں منائیں گے، سیّد خورشید شاہ سکھرمیں عید منائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عید الفطرلاہور میں منائیں گے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سانگھڑ سندھ میں۔سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف عید الفطردبئی میں منائیں گے۔سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی، مخدوم جاوید ہاشمی ،سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی عید الفطر اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عیدادا کریں گے،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہورمیں عید منائیں گے، پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اپنے آبائی علاقہ تلمبہ میں عید الفطر منائیں گے۔

جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،سابق وفاقی وزیر سیّد فخر امام کبیروالا میں،کسان اتحاد رہنما نظام اللہ خان پاندھا،عابد خان پاندہ اپنے ا بائی علاقہ ماڑھی پاندھا میں عید منائیں گے، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر ،ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ ، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام مرتضی میتلا جہانیاں، سابق صدر ایسوسی ایشن جہانیاںمحمدلطیف خان خٹک چک نمبر53دس آرجہانیاں، سینئر صحافی محمد عارف سعید، ڈاکٹر عمران فاروق،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر،عامر گل ایڈووکیٹ جہانیاں میں عید الفطر منائیں گے۔دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیںجیلوںمیں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الفطر منائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…