اسلام آباد (این این آئی)حکومت کا عوام کو عید کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوات کی قیمتیں پرابی سطح پر برقرار رہیں گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت149 روپے 86 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت144 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔