جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے ریحام خان کی سیاسی سرگرمیوں پرپابندی عائد کردی

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمرا ن خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان پرسیاست کرنے پرپابندی عائد کردی۔ریحام خان کے ہری پورجلسہ عام ،قصورکے دورہ ،کراچی اوردیگرجگہوں پرمیڈیاسے گفتگواورپریس کانفرنسوں میں ایسے الفاظ استعمال کیاجوکہ سیاسی ناپختگی ثابت ہوئے اورریحام خان کی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹی کوسیاسی میدان،پرنٹ ،الیکڑانک میڈیااورسوشل میڈیاپرتحریک انصاف پرسبکی کاسامناکرناپڑا۔جس پرعمران خان کوان کے قریبی سیاسی ساتھیوں اورمشیروں نے مشورہ دیاکہ ریحام خان ابھی تک سیاسی طورپرمیچورنہیں ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کاگراف گررہاہے اس لئے ریحام خان کوایسے بیانات اوردیگرسیاسی امورمیں مداخلت کرنے سے روکاجائے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کوان کے قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیاکہ ریحام خان جب بھی سیاسی گفتگوکرتی ہیں توپارٹی کی طرف سے دی گئی گائیڈلائن اورایس اورپیز کوبھی مدنظرنہیں رکھتی ہیں اورکوئی بھی پارٹی رہنماءان کوعمران خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے جواب بھی نہیں طلب کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ ریحام خان کی سیاسی میدان میں آنے کے بعد ان کی سیاست کے لئے غیرسیاسی گفتگوسے دیگرپارٹی رہنماﺅں کوپارٹی موقف بیان کرنے میں پریشانی کاسامناکرناپڑتاہے اورمیڈیاپران کوپارٹی پالیسی کے بجائے ریحام خان کے موقف کی صفائیاں پیش کرناپڑتی ہیں ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کوکہاگیاکہ اگرریحام خان نے سیاسی میدان میں آناہے تووہ اس سے قبل پارٹی پالیسیوں سے مکمل آگاہی حاصل کریں اورپارٹی کی میڈیامنیجمنٹ سے مشاورت کریں ۔ان تمام شکایتوں کے پیش نظرعمرا ن خان نے ریحام خان کی سیاسی سرگرمیوں پرپابندی عائد کردی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…