اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ جو کچھ روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پر ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے۔ اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ
گزشتہ روز جو کچھ روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پر ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے، یہ سب عمرہ زائرین تھے جو روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پرحاضری کیلئے گئے تھے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمرہ زائرین حاضری کے دوران چوروں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر رہ نہ سکے، ان عمرہ زائرین کی تعداد سیکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں میں تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ چور وزیراعظم جہاں جائے گا، پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستانیوں کو موجودہ حکمرانوں سے شدید قسم کی نفرت ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے نزدیک موجودہ حکمران امپورٹڈ، سلیکٹڈ اور چور ہیں، موجودہ حکمران پاکستانیوں کے لیے نفرت کا نشان بھی بن چکے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ لوگ ان حکمرانوں کی شکلیں نہیں دیکھنا چاہتے۔