پشاور(نیوزڈیسک)گورنرخیبر پختونخوا سردارمہتاب احمد خان نے سابق ایم این اے اخونزادہ چٹان کے صاحبزادے حسین شاہ کے اغوا کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مغوی بچے کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ اخونزادہ چٹان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سردار مہتاب احمدخان نے اس سانحہ پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ حسین شاہ کی بازیابی کیلئے پوری کوشش کی جائیگی ۔ گورنر نے اخونزادہ چٹان کے صاحبزادے کی بازیابی میں پولیٹیکل انتظامیہ سے تعاون کے لئے آئی جی ایف سی سے بھی رابطہ کیا اور انہیں اس سلسلے میں فوری اقدامات کیلئے کہا ۔گورنرنے پولیٹیکل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچے کی بحفاظت بازیابی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے اور انہیں لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں