جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آفاق احمد کھل کرسامنے آگئے،الطاف حسین کو چیلنج

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)آفاق احمد کھل کرسامنے آگئے،الطاف حسین کو چیلنج،مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات متحدہ قومی موومنٹ کے تابوت میں آخری کیل ثابوت ہوں گے ۔میں مہاجر عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جنہوں نے ان کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے آئندہ انہیں مسترد کر دیں تاکہ وہ آنے والے دنوں میں وہ ان کے مینڈیٹ کی دوبارہ توہین نہ کرسکیں ۔جس دن کراچی میں اسلحے کی سیاست ختم ہوجائے گی اور آفاق احمد نائن زیرو پر اذان دے گا تو 10ہزار لوگ جمع ہوں گے ۔متحدہ کے اہم رہنما اور کارکنان ہم سے رابطے میں ہیں جو وقت آنے پر منظر عام پر آئیں گے ۔ہم آئندہ ماہ نشتر پارک میں عوامی جلسہ منعقد کریں گے جس میں ثابت ہوگا کہ مہاجر قوم الطاف حسین کے ساتھ نہیں ہے ۔ہمارے کارکنان کی گھروں میں واپسی میں اداروں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔اس معاملے میں اداروں کو ملوث کرکے سیاسی کھیل کھیلا جارہا ہے اور کراچی آپریشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ایم کیو ایم کے استعفیٰ جشن آزادی کے موقع پر افرا تفری پھیلانے کے لیے دیئے گئے تھے جس میں ایم کیو ایم ناکام ہوگئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اور متحدہ کی رابطہ کمیٹی نے ہمارے کارکنوں کی گھروں میں واپسی کے حوالے سے یہ شور مچایا کہ ادارے ہمیں واپس لے کر آئے ہیں ۔جبکہ اداروں کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے ۔یہ صرف کراچی آپریشن کو متنازعہ بنانے کی سازش ہے ۔جبکہ مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان کزشتہ کئی برسوں سے عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے جشن آزادی منانے کا اعلان تو کیا لیکن ان کے بیانات سے ان کے بارے میں جو تاثر قائم ہوا ہے وہ ختم نہیں ہوسکتا ۔استعفوں کا ڈرامہ جشن آزادی کو متاثر کرنے کی کوشش تھا جو ناکام ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قیادت کی جانب سے شور مچایا گیا کہ ہمیں جشن آزادی منانے نہیں دیا جارہا ہے جو کہ بیرونی آقاو ¿ں کو خوش کرنے کے لیے تھا ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس مرتبہ کراچی میں عوام نے جشن آزادی منایا ۔ہمارے حوالے سے کہا گیا کہ ہم نے متحدہ کے دفاتر پر قبضے کیے ہیں یہ الزام سراسر جھوٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل ،ملیر ،لانڈھی ،کورنگی اور لائنز ایریا کے علاقوں میں میڈیا جا کر خود دیکھ لے کہ متحدہ کے دفاتر سرکاری اور فلاحی مقامات پر بنائے گئے ہیں ۔ہم ایسے دفاتر پر قبضے کیوں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ نے عوام کو کچھ فائدہ نہیں پہنچایا ۔اب لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے ۔انہوں نے ڈی جی رینجرز سے اپیل کی کہ رینجرز بنیادی مسائل کو حل کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرے تاکہ کراچی آپریشن کے مزید بہترین نتائج حاصل ہوسکیں ۔آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ نے مہاجر عالمی کانفرنس بلانے کا جو اعلان کیا ہے کہ وہ بھی بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے اور جو کچھ متحدہ مہاجروں کے نام پر کراچی میں کررہی ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کی اقوام متحدہ اور دیگر اداروں سے اپیل کی پالیسی ملک دشمنی پر مبنی ہے ۔تاہم مہاجر قوم کا اس پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفیٰ قانونی طور پر منظور ہوچکے ہیں ۔اس کو التوا میں رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے اور اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن بھی کہہ چکے ہیں کہ جو استعفیٰ دے دیئے جاتے ہیں وہ منظور ہوجاتے ہیں ۔اب استعفوں کی واپسی کے لیے جو ڈرامہ کیا جارہا ہے اس کو بند ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے عوامی رابطہ مہم چلانے سے روکا گیا اور میں طویل عرصے سے غیر اعلانیہ طور پر گھر میں بند ہوں ۔لیکن اب ہم مہاجر قوم کے حقوق کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائیں گے ۔مہاجروں کے حقوق کی اصل جدوجہد متحدہ نہیں مہاجر قومی موومنٹ کررہی ہے ۔عوام دیکھ لیں گے کہ مہاجر قوم الطاف حسین کے ساتھ نہیں بلکہ آفاق احمد کے ساتھ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…