اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

کان کھول کر سن لو، پارٹی تو اب شروع ہوئی ہے، عمران خان

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں، لاہور والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ تھا آپ مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، میں نے کبھی اتنے بڑے جلسے کے سامنے خطاب نہیں کیا، میں پاکستان کے ساتھ بڑا ہوا ہوں، میں کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کروں گا

میں ان غلاموں اور کرپٹ ترین لوگوں کو کبھی قبول نہیں کروں گا، آپ کو اب پتہ چل گیا کہ امپورٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے، میری کوشش تھی ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہو، ہم جو بھی فیصلے کریں وہ ہماری قوم کے لئے ہوں، ماضی میں دھمکیاں دی جاتی تھی جب وزیراعظم بنا تو پسند نہیں کیا گیا، میں نے آواز اٹھائی تو ان باہر کے لوگوں کو پسند نہ آئی۔ باہر سے حکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے، پاکستان میں گیس ختم ہو رہی ہے، روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا، پٹرول اور فضل الرحمان کو تیس فیصد کم قیمت پر بیچ سکتے تھے، روس ہمیں گندم بھی بیس فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا، روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعے مہنگائی کم ہو سکتی تھی، بھارت امریکہ کا قریبی اتحادی ہے وہ بھی روس سے تیل لے رہا ہے۔ جو بھی تحفہ ملتا ہے پرائم منسٹر اور وزیروں کو وہ توشہ خانہ میں جاتا ہے، ان کے دور میں 15 فیصد رقم دے کر توشہ خانہ سے خرید کی جا سکتی تھی، ہم نے آ کر اسے 50 فیصد کر دیا۔میں نے قانون کے مطابق توشہ خانہ سے چیزیں خریدیں، سڑکوں کی مرمت کے لئے حکومت سے پیسہ نہیں لیا، میں نے توشہ خانہ کے پیسوں سے عوام کے لئے سڑک ٹھیک کی۔توشہ خانہ کی چیزیں بیچ کر گھر کے باہر سڑک بنوا دی، اپنا آفس چلایا گورنمنٹ سے پیسے نہیں لئے۔ یہ لوگ جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیراعظم نے اپنے اوپر اتنا کم پیسہ خرچ نہیں کیا

جتنا میں نے کیا ہے۔ اس جماعت کے لیڈر کو ووٹ نہ دیں جن کا پیسہ ملک سے باہر ہے۔ مشرف نے ایک فون کال پر گھٹنے ٹیک دیے تھے، ہم نے کسی اور کی جنگ کے لئے قربانیاں دیں، عمران خان نے عوام سے کہا کہ آپ ہمیں ووٹ دیں یا نہ دیں لیکن کبھی ان ضمیر فروشوں کو ووٹ نہ دینا۔ کیا بولیاں لگانا آئین اور قانون کے خلاف نہیں۔ آپ نے لوٹوں کو کسی حلقے سے جیتنے دیا تو یہ ملک سے غداری ہو گی۔ شہباز شریف جیسے کرپٹ لوگ دنیا میں

نہیں، عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ن لیگ کے اندر کوئی عہدہ دے دو، جتنا آ کر تحریک انصاف کے خلاف کام کیا ہے،شہباز شریف کے مراسلے پر کمیشن کو نہیں مانتے، ہم صرف ایک ہی کمیشن مانیں گے سپریم کورٹ میں کھلی سماعت ہو۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے آزاد قوم بننا ہے، پاکستانیوں میں چاہتا ہوں آپ اپنا مقام سمجھیں، قرآن میں اللہ کہتا ہے کہ میں نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے فرشتوں کو حکم دیا کہ انسان کے

سامنے جھکو، ہمارے اوپر ہے کہ ہم اوپر جانا چاہتے ہیں یا زمین پر رینگنا چاہتے ہیں، آپ جب فیصلہ کر لیں کہ آپ اللہ کے علاوہ کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے غلامی کی زنجیریں ٹوٹ جائیں گی۔ اگر چور اور ڈاکو آپ کو اوپر پیچھے بیٹھے رہے تو یہ ملک کبھی آگے نہیں جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ کان کھول کر سن لو کہ اصل پارٹی تو اب شروع ہوئی ہے، سارے پاکستانیو کو کال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب نے تیاری کرنی ہے گلی گلی محلے محلے شہروں میں گاؤں میں، آپ نے میری کال کا انتظار کرنا ہے جب میں آپ کو اسلام آباد بلاؤں گا،

میں آج یہ واضح کردوں میں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتا۔ یہ میرا ملک ہے میری باہر جانے کی کوئی جگہ نہیں۔ پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک چلانا چاہتا ہوں، ہماری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ایک غلط فیصلہ پرویز مشرف نے کیا، لیکن ہماری فوج نے بہت قربانیاں دیں، ہم اس ملک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچانا نہیں چاہتے لیکن ہم کسی صورت اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، یہ سمجھتے ہیں تحریک ختم ہو جائے گی تحریک ابھی اور زور پکڑے گی۔ میں چاہتا ہوں کہ جلد ی سے جلد ی الیکشن کا اعلان کیاجائے۔ جن سے بھی غلطی ہو گئی ایک ہی طریقہ ہے غلطی درست کرنے کا کہ الیکشن کرا دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…