جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے احسان مزاری کی وزارت تبدیل کر دی اور ان سے وزارت انسانی حقوق کا قلمدان واپس لیکر انہیں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور بنا دیا گیا ہے جبکہ معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی

کو بھی نیا قلمدان دیا جائیگا ان سے خارجہ امور کی وزارت کا قلمدان بعض اداروں کے تحفظات کے بعد واپس لیا گیا ہے تاہم وہ بدستور معاون خصوصی رہیں گے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے وزارت آبی وسائل کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری برائے وزارت آبی وسائل ڈاکٹر کاظم نیاز نے سید خورشید احمد شاہ کو وزارتی امور پرتفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر میٹنگ میں شریک افسران سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر آبی وسائل نے کہا کہ اگر ہم نے بطور ٹیم قومی جذبے سے کام کیا تو ہم اس ملک کی تقدیر بدلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی سے زندگی، زراعت،صنعت اور ہماری ترقی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اجتماعی مفاد کیلئے ہم سب انتہائی محنت اور لگن سے کام کریں گے تاکہ ہم اس ملک کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کرسکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…