اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 369 کو تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے روک لیا گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق طیارے کے نچلے حصے میں سوراخ ہونے پر انجینئر ز نے انہیں ٹیپ سے بند کر دیا جو ہوا کے شدید دباﺅ کو برداشت نہیں کرسکتے ، سول ایوی ایشن کے انسپکشن انسپکٹر نے طیارے کو چیک کرنے کے بعد اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارے کو پرواز سے روک دیا ہے ،طیارے نے 11بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا ، ذرائع کے مطابق مسافروں نے پی آئی اے عملہ کی اس غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ،