منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اٹک دھماکہ، دہشتگردوں کا ڈی این اے حاصل کر لیا گیا

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک/کوئٹہ(آن لائن)اٹک دھماکہ کے دو خودکش بمباروں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کر لئے گئے ، مقدمہ متعلقہ تھانہ رنگو میں درج کرنے کے بجائے کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹک دھماکہ کے دو خودکش بمباروں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے۔نادرا کی جانب سے فنگر پرنٹس اور دیگر ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ، فرانزک ٹیم نے جائے حادثہ سے مختلف شواہد حاصل کرلئے۔ذرائع کے مطابق اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر گزشتہ روز ہونیوالے خودکش دھماکے کا مقدمہ رنگو تھانہ کی بجائے تھانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں درج کر لیا گیا۔مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہوگا ، اٹک خود کش دھماکہ تھانہ رنگو کی حدود میں ہوا تھا جس میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ سمیت انیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔شہید صوبائی وزیر کے گھر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود ہے ، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی جا رہی ہے۔ادھر حکومت بلوچستان نے وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر )شجاع خانزادہ کی شہادت پر بلوچستان بھر میں ایک روزہ سوگ منا یا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے اٹک خودکش حملے میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر )شجاع خانزادہ سمیت انیس افراد کی
شہادت پر صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا ،اس موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سوگ کی کیفیت رہی اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوںر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…