اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی منظوری دے دی ہے جو ای سی ایل سے متعلق ٹی او آرزکا جائزہ لیکرکابینہ کورپورٹ دے گی جب کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے سے متعلق فیصلہ ای سی ایل کمیٹی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی منظوری دے دی ہے جو ای سی ایل سے متعلق ٹی او آرزکا جائزہ لیکرکابینہ کورپورٹ دے گی جب کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے سے متعلق فیصلہ ای سی ایل کمیٹی کرے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ واشنگٹن جائینگے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات واشنگٹن میں ہوں گے جس کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔مفتاح اسماعیل معیشت سے متعلق آئی ایم ایف کیساتویں جائزہ سے متعلق مذاکرات کریں گے جبکہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط جاری ہوجائیگی۔