کراچی (این این آئی)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاس چھوڑ دیا ان کا استعفیٰ گزشتہ روز صدر مملکت نے منظور کرلیا تھا۔ذرائع کے مطابق استعفیٰ منظور ہونے کے بعد سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس چھوڑ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل اپنی فیملی اور ذاتی سامان کے ہمراہ گورنر ہاس سے اپنی رہائشگاہ پر منتقل ہوگئے ہیں۔عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس سے رخصت ہوتے ہوئے اپنے اسٹاف سے الوداعی ملاقات بھی کی۔عمران اسماعیل نے اگست 2018 میں وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت کے قیام کے بعد سندھ صوبے کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے منصب سنبھالا تھا۔عمران خان کے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور شہباز شریف کے نئے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز انکا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔