پشاور(این این آئی)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد نے امارت سے استعفی دے دیا۔ پروفیسر ابراہیم خیبر پختونخوا کے نئے نگران امیر مقرر کر دیئے گئے۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیرسینیٹر مشتاق احمد نے اپنی امارت سے استعفی دے دیا ہے ۔پروفیسر محمد ابراہیم خان نگران امیر صوبہ ہوں گے ۔ سینیٹر مشتاق احمد کے مطابق انہوں نے سینیٹ شپ کی وجہ سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی امارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ۔ اْن کا کہنا تھا کہ بطور رکن جماعت اسلامی کے لئے خدمات سرانجام دونگا ۔نگران امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر ابراہیم کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مجھے بطورنگران امیر خیبر پختونخوا نامزد کیا ہے۔