اسلام آباد( این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ میں 14 ایسے بھی جو پہلی بار وزیر بنے ہیں،14 نئے وزرا ء میں 4 ارکان ماضی میں صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔پہلی بار وفاقی وزیر بننے والے 14 ارکان میں عابد حسین بھائیو، مرتضی محمود، عبدالقادر پٹیل، احسان الرحمان مزاری، ساجد حسین طوری ،مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور ،سینیٹر طلحہ محمود، اعظم نذیر تارڑ، میاں جاوید لطیف،مرتضی جاوید عباسی ،شاہ زین بگٹی، اسرار ترین ،رانا ثنا اللہ، عائشہ غوث پاشا، شازیہ مری، فیصل سبزواری شامل ہیں۔ ان میں سے چار صوبائی وزیر کے طو رپر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔