اسلام آباد ( آن لائن) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ویڈیو سچ سامنے لے آئی، جس میں شیری مزاری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا نام پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق رائے سے 13 اجلاسوں کے بعد منظور کیا تھا، ان کی نامزدگی حکومت کی طرف سے کی گئی تھی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کس کی سازش تھی، اس سے پارلیمانی کمیٹی برائے تقرر الیکشن کمشنر و ممبران الیکشن کمیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر شیریں میزاری کی ویڈیو نے پردہ اٹھا دیا، جس میں وہ خود اس بات کا اعتراف کررہی ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 اراکین کا انتخاب پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی مشاورت سے اتفاق رائے سے ہوا تھا، اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے 13 اجلاس ہوئے تھے، یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز دعوی کیا تھا کہ سکندر سلطان راجہ کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا تھا۔