اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس قیصررشیدخان نے مہنگائی کانوٹس لے لیا

datetime 20  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس قیصررشیدخان نے مہنگائی کانوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے یا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید خان موجودہ مہنگائی کی لہر کا نوٹس لے لیا ۔

چیف جسٹس نے انتظامیہ کو طلب کرلیاہے۔کیس کی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل،کمشنرپشاور، سیکرٹری فوڈ ، اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ بدقسمتی سے یہاں پر رمضان میں ذخیرہ اندوزی سے مہنگائی ہوجاتی ہے، شیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں عام آدمی افطاری تک خریدنہیں سکتا، مہنگائی عروج پر ہے لیکن حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، گوشت 700 اور 800 روپے کلو تک پہنچ گیا لیکن انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کر رہی، ضلعی انتظامیہ کی کارگردگی صرف رپورٹوں کی حد تک ہوتی ہے،کمشنر پشاور ریاض محسودنے عدالت کو بتایا کہ مہنگے داموں چیزیں بھیجنے والوں دوکانداروں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں،پشاور میں اب تک 329 ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں 20 لاکھ سے زائد جرمانہ بھی وصول کیا ہے، 7 ہزار دوکانوں کو سیل کیا ہے، 3 ہزار سے زائد افراد کو وارننگ دی ہے،عدالت نے حکم دیا کہ چھوٹے موٹے جرمانوں سے کچھ فرق نہیں پڑتا،جو مہنگے داموں چیزیں بیچتے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے، اگر سمگلنگ ہورہی ہے تواس کو روکیں, پہلے اپنے لوگوں کو چیزیں مہیا کریں،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…