اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کئی سال سےعمران خان لاڈلےبنےہوئےتھے اب بلاول بھٹولاڈلےبن گئے، سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف

datetime 20  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار سلیم صافی نے بلاول بھٹوکے حلف نہ اٹھانے پر تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی نے کہا ہےکہ ’’کئی سال سےعمران خان لاڈلےبنےہوئےتھے،اب بلاول بھٹولاڈلےبن گئے۔ جھوٹ ہےکہ وہ اتحادیوں کوحق دلوانےکی وجہ سےحلف نہیں اٹھارہےہیں۔ دوسروں سےمنفرددکھنےکی

وجہ سےانہوں نےحلف نہیں اٹھایالیکن وہ جب بھی حلف اٹھائیں گےتوشہبازکی ٹیم کاممبربن جائیں گے۔ شرماتےہیں توپھر بہترہےکہ وزیرہی نہ بنیں۔واضح رہے کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت پر پیپلزپارٹی میں اختلافات برقرار ،بلاول بھٹو کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ بلاول کی بطور وزیر خارجہ کابینہ میں شمولیت کی خواہشمند ہے ،پی پی کی سینئر قیادت بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت کے مخالف ہیں ۔ سینئر ز کا موقف ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو جب وزیر خارجہ بنے تب پی پی نہیں تھی، ،بلاول بھٹو پارٹی سربراہ، اتحادی حکومت کا وزیر نہیں بننا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری بلاول بھٹو کی اتحادی حکومت میں بطور وزیر شمولیت کے مخالف ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اٹھارویں ترمیم کو 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پاکستان کے جمہوریت پسند قوتوں کی عوام دوستی اور پاکستان پسندی کا مظہر ہے،اٹھارویں ترمیم کے بعد کوئی بھی آئین شکن اپنی مرضی کا نقاب نہیں لگا سکتا،پاکستان کی عوام دستور کی پاسداری اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں،آئین کو کاغذوں کا پلندہ قرار دینے والی سوچ چاہتی ہے کہ پاکستان افراتفری کا شکار رہے،پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم پر مکمل عملدرآمد کے لیئے سرگرم عمل ہے، حتمی فتح عوام ہی کی ہوگی۔ اپنے بیان میں انہونے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت کے دوران اٹھارویں ترمیم کی منظوری تاریخ ساز کارنامہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم پاکستان کے جمہوریت پسند قوتوں کی عوام دوستی اور پاکستان پسندی کا مظہر ہے۔انہوںنے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم نے 1973ع کے متفقہ آئین کی روح کو بحال کیا،صدر آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم کے تحت صدر کو حاصل تمام ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو دئیے۔ انہوںنے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے نتیجے میں صوبوں کو ان کا حق ملا، وفاق مضبوط ہوا،اٹھارویں ترمیم نے صوبہ خیبرپختونخواہ کو اس کی شناخت دی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد کوئی بھی آئین شکن اپنی مرضی کا نقاب نہیں لگا سکتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام دستور کی پاسداری اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئین کو کاغذوں کا پلندہ قرار دینے والی سوچ چاہتی ہے کہ پاکستان افراتفری کا شکار رہے تاکہ اس سوچ کے پیروکار چند افراد ختم نہ ہونے والی افراتفری و انتشار کے دوران اپنے مفادات سمیٹتے رہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم پر مکمل عملدرآمد کے لیئے سرگرم عمل ہے، حتمی فتح عوام ہی کی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…