اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کیلئے عائد شرائط کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ کل درخواست پرسماعت کرے گا۔ بینچ جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس انوارالحق پنوں پرمشتمل ہے۔عدالت نے 5 قانونی نکات پروکلا کوبحث کیلئے بھی طلب کررکھا ہے۔ شہبازشریف کی درخواست کی آخری سماعت 20 جنوری 2020 کوہوئی تھی۔خیال رہے کہ عدالت نے 16 نومبر 2019 کونوازشریف کوعلاج کی غرض سےبیرون ملک جانےکی اجازت دی تھی جس کے بعد 19 نومبر 2019 کو وہ علاج کیلئے لندن روانہ ہوگئے تھے۔