اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان میں کس ٹیلی کام کمپنی (پی ٹی اے )میں صارفین کی جانب سے درج کی جانی والی شکایات کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں ۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق جاز کی سروسز کے متعلق سب سے زیادہ 7ہزار 948شکایات موصول ہوئیں اور وہ اس حوالے سے پہلے نمبر پر رہی۔ نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق
دوسرے نمبر پر ٹیلی نار کے خلاف سب سے زیادہ شکایات ملیں جن کی تعداد5ہزار 96ہے۔ تیسرے نمبر پر زونگ کے خلاف 3ہزار 553اور چوتھے نمبر پر یوفون کے خلاف 1ہزار 639شکایات موصول ہوئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 216شکایات بیسک ٹیلیفونی کے خلاف موصول ہوئیں جن میں سے 205کا مارچ 2022ءمیں ازالہ کیا گیا۔ مزید براں آئی ایس پیز کے خلاف 582شکایات آئیں جن میں سے 571کا ازالہ کیا گیا۔ کمپنی کو سیلولر آپریٹرز، پی ٹی سی ایل، ایل ڈی آئیز، ڈبلیو ایل ایل آپریٹرز اور آئی ایس پیز کے خلاف جنوری 2022ءتک مجموعی طور پر 1967شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 18ہزار 948(99فیصد)کا ازالہ کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کو صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پی ٹی اے نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل کو دوپہر 02:00 بجے سے شام 07:00 بجے تک کی جائے گی جس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے متبادل اقدامات کیے جائیں گے