اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران ایک بچے کا انتقال ہو گیا

datetime 19  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لزبن (این این آئی)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران ایک بچے کا انتقال ہو گیا۔رونالڈو نے 18اپریل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پوسٹ میں اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا ،18اپریل کو کی گئی

پوسٹ میں رونالڈو نے لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہمیں یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے بچے کا انتقال ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی والدین کیلئے سب سے بڑا درد ہے تاہم ان کی بچی کی پیدائش انہیں امید اور خوشی کے ساتھ اس لمحے کو جینے کی طاقت دیتی ہے۔رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ روڈریگوئیز دونوں نے ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ماہرانہ انداز میں نگہداشت اور تعاون کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم سب اس نقصان پر بہت غمزدہ ہیں اور اس مشکل وقت میں پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں،ان کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی اس مشکل وقت میں ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پچھلے سال اکتوبر میں جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے، مانچسٹر یونائیٹڈ کے 37سالہ اسٹار اور ان کی 28 سالہ گرل فرینڈ روڈریگوئیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر الٹراساؤنڈ کی تصاویر شیئر کر کے لکھا تھا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے،اس کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ان دو بچوں میں سے ایک لڑکا اور دوسری لڑکی ہے،کرسٹیانو رونالڈو کے چار بچے ہیں جن میں کرسٹیانو رونالڈو جونیئر، جڑواں بچے ایوا ماریا اور میٹیو اور الانا مارٹینا شامل ہیں،نومولود کی پیدائش کے بعد رونالڈو اب پانچ بچوں کے باپ بن گئے ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…