اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) شجاع خانزادہ نے ملک کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں ، ان کی وطن عزیز کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، اللہ سے وعدہ ہے کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ، پنجاب کابینہ کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ، شجاع خانزادہ اپنے نام کی طرح بہادر تھے ، انہوں نے جس مشن کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر قربان کی اس کی تکمیل ہر صورت کی جائے گی ، ہمیں بے شمار رکاوٹوں ، چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ہم دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنا کر ریں گے ، اب کمر کس لی ہے میں اس جنگ میں سب سے آگے ہونگا، انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ نے پولیس کی بہتری کیلئے جو کام کیے وہ قابل تحسین ہیں ، وفاق سے شجاع خانزادہ کیلئے سب سے بڑے سول ایوارڈ دینے کی درخواست کریں گے ، پنجاب کابینہ کے ارکان کا کہنا تھا شجاع خانزادہ شہید ایک شفیق اور اچھے دوست تھے ، ان کی خدمات تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی ، بعد ازاں کابینہ کے اجلا س میں شجاع خانزاداور باقی شہداءکے لے فاتحہ خوانی ، دعا اور ایک قرار داد پیش گئی جس میں شہدا کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا