اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلہ ، پنجاب بھر میں 10کلو آٹے کا تھیلا 450روپے میں دستیاب ہوگا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب بھر میں یکساں نظام لاگو کردیا دس کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں دستیاب ہوگا ۔ فلور ملزم صرف دس کلو سبز تھیلے کی پیکنگ میں سپلائی دینگی اس سے قبل رمضان بازاروں میں 450 روپے میں آٹا دستیاب تھا ۔ اس حوالے سے محکمہ خوراک فلور ملز کو 1600 روپے فی من پر گندم دے گا