کابل (آن لائن) افغان دارالحکومت کابل میں 3 دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ ملکی میڈیا کے مطابق پہلا دھماکہ ٹریننگ سینٹر کے باہر ہوا۔ دوسرا دھماکہ اسکول کے قریب ہوا جب طلبا اسکول سے باہر آرہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق گرنیڈ حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔