اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

عدالت عالیہ کا 30 روز میں کیس نمٹانے کا حکمنامہ آیا ہے اس پر کیا کہیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا پی ٹی آئی وکیل سے سوال

datetime 19  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سوال کیا ہے کہ عدالت عالیہ کا 30 روز میں کیس نمٹانے کا حکمنامہ آیا ہے اس پر کیا کہیں گے جس پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے جو آبزرویشنز دیں وہ بدقسمتی ہے، دلائل مکمل کرنے کے لیے تین دن مانگ لیے الیکشن کمیشن اگلے ہفتے مسلسل تین دن سماعت کریگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا تیس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت عالیہ کے حکمنامے کے بعد الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کمیشن پر اعتراض اٹھا دیااور کہاکہ الیکشن کمیشن اس وقت مکمل نہیں ہے،دو ممبران ابھی تک تعینات نہیں ہوسکے جس پر اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہاکہ یہ اعتراض پہلے بھی اٹھایا گیا تھا تاہم اسے خارج کردیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے انور منصور سے استفسار کیا کہ 30 روز میں کیس کو نمٹانے کا عدالتی حکم ہے اس پر کیا کہیں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو آبرزرویشنز دیں وہ بدقسمتی ہے جن باتوں پر دلائل نہیں دیے گئے وہ بھی حکمنامے میں شامل کر دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز کو آرڈر کے تحت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ کی اجازت ہے، ہر جگہ فارن فنڈنگ کا ذکر ہوتا ہے جبکہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہے ممنوعہ فنڈنگ ملک کے اندر سے بھی ہو سکتی ہے۔ سکروٹنی کمیٹی کے ٹی او آر غیرملکی فنڈنگ تک محدود تھے کمیٹی صرف الزامات کی روشنی میں فارن فنڈنگ کی تحقیقات کر سکتی تھی۔ وکیل انور منصور نے کہا کہ دلائل مکمل کرنے کیلئے تین درکار ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سماعت ائندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھا ہے کہ اگر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوئی تو اس کے اثرات جماعت اور چیئرمین پی بھی پڑینگے اور یہ ثابت ہوچکا ہے کہ غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ ہوئی ہے ۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے اب منترا شروع کیا کہ انہیں سیاست سے الگ کیا جارہا ہے جس منصف پر شکوک و شبہات کررہے ہیں ان کو خود ہی نامزد کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…