اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سانحہ مری سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سانحے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،سانحہ مری کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔خیال رہے کہ مری میں برفباری کے بعد ہونے والیسانحے کی انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ذمہ دار افسران علاقہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی پی او راولپنڈی سمیت 15 دیگر عہدیداروں کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔