اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ملک کی سیاسی صورتحال پرکہاہے کہ قانون خود اْن کو دیکھ لے گا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ ہمیں وقت ان لوگوں پر تنقید یا ان لوگوں کے بارے میں بحث کرنے میں نہیں ضائع کرنا چاہیے، جن پر ان کی اپنی پارٹی نے عدم اعتماد کیا۔ریحام خان نے کہا کہ قانون خود ان کو دیکھ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئیے اب آگے بڑھتے ہیں، ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی طرف، ایک بہتر پاکستان کی طرف۔