کراچی(این این آئی)سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہاہے کہ بات ریاست کی ہوتو سیاست سے بالاترہوکر دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہاکہ ریاست سیاست اور حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے۔جہاں بات ریاست پر آئے وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پہ مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔شاہد آفریدینے کہاکہ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں۔ ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی ہر محافظ قابل احترام ہے۔ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔