اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کے سربراہ اور اعلیٰ عدلیہ کیخلاف تحقیر آمیز مہم چلانے والا ریٹائرڈ آرمی افسر گرفتار کر لیا گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور شیر حسن خان نے ریاستی اداروں پاکستان آرمی اور عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار ریٹائرڈ آرمی افسر کی درخواست ضمانت خارج کردی اور

ملزم کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ قومی اخبار جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزم محمد رضا ڈگر ناری بانڈہ داود شاہ کرک کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی ۔ اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے اور ملزم کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے قومی اسمبلی کے دوبارہ بحال ہونے اور عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نازیبا مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا اور ریاستی اداروں کی تضحیک کی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اسکے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 500, 505اور 501 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا لہٰذا ملزم کی ضمانت خارج کردی جائے ۔ عدالت ملزم کی جانب سے دائردرخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست خارج کردی اور ملزم کو جیل میں رکھنے کی احکامات جاری کردیئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…