اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل اور بھارت سے پیسے لینے والا ہمیں امپورٹڈ حکومت قرار دے رہا ہے ،خواجہ محمد آصف نے کھری کھری سنا دیں

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ اسرائیل اور بھارت سے پیسے لینے والا ہمیں امپورٹڈ حکومت قرار دے رہا ہے ،عمران خان چور مچائے شور کے مصداق عمل کررہا ہے ،کپتان پچ پر لیٹ گیا ہے ،کپتان کہتا ہے رات کو عدلیہ لگاکر اسے نکالا گیا ،جب آپ لوگوں کے گھروں کے باہر جائیں گے تو پھر معاملہ سول وار کی طرف جائے گا

۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کا اقتدار نہیں رہا تو ہر چیز کو داؤ پر لگا دیں ،توشہ خانہ میں جمع کروائے جانے والے تحفے پیسے بازاروں میں فروخت کئے،خود ساختہ صادق و امین نے دھجیاں بکھیر دیں ۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل اور بھارت سے پیسے لینے والا ہمیں امپورٹڈ حکومت قرار دے رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان چور مچائے شور کے مصداق عمل کررہا ہے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ جب آپ لوگوں کے گھروں کے باہر جائیں گے تو پھر معاملہ سول وار کی طرف جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی تنائواگر اس حد تک بڑھے گا تو پھر ملک میں کچھ بھی نہیں رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ کپتان پچ پر لیٹ گیا ہے ،کپتان کہتا ہے رات کو عدلیہ لگاکر اسے نکالا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ کپتان نے عوام کو روٹی کے لئے محتاج کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کپتان نے ملک کو دیوالیہ پن تک پہنچا دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کپتان جعلی خط لہرا کر ہماری حب الوطنی پر سوال اٹھا رہا ہے ،کیا اب ہم حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ عمران خان سے لیں گے ؟اس کا حال تو یہ ہے کہ توشہ خانہ سے تحائف لے کر مارکیٹ میں بیچ دیتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،بلوچستان میں علیحدگی پسندی کی وجوہات جان کر ان کا تدارک کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ بی این پی کے دوستوں کو درخواست کرتا ہوں کہ ہم ملکر بلوچستان کے مسائل کا حل ڈھونڈیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان اسمبلی کئی سالوں سے درست کام نہیں کررہی ،بلوچستان اسمبلی میں درست نمائندگی نہیں آرہی ،بلوچستان میں وزیر اعلیٰ لمحوں میں بدل جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سپیکر سے گزارش ہے کہ اس صدارتی خطاب پر بحث کو آج دفن کردیں تاکہ نارمل ایجنڈا آگے بڑھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…