ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجازت کا این او سی جاری کر دیا۔پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسہ کا معاملہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔ سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی قیادت میں ڈی سی لاہور سے بند کمرہ میٹنگ میں صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود، جنرل سیکرٹری زبیر نیازی و دیگر نے شرکت کی۔ مرکزی پنڈال، اسٹیج، انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر سے سکیورٹی پر مشاورت کی گئی۔صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود نے کہا کہ عارضی ہسپتال اور پارکنگ بنائی جا رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی کا اجرا خوش آئند ہے، انتظامات پر پلان تو بنالیا لیکن دوسری جانب اصل مسئلہ عملدرآمد کا ہے، شاہراہوں پر سے پی ٹی آئی کے اشتہاری مواد کو ہٹانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، آنے والی فسطائی حکومت کے عزائم کچھ اچھے نہیں لگ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…