ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ میں ملزم پارٹی سے جھگڑے میں سب انسپکٹر جاں بحق

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کا پولیس سب انسپکٹر پر تشدد ، روزے دار اہلکار احاطہ ہائیکورٹ میں دم توڑ گیا ، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق وکیل کے تشدد سے جاں بحق ہونے والا

پولیس سب انسپکٹر محمد سلیمان تھانہ بدوملہی میں تعینات تھااور ملزم کو لیکر جسٹس وحید خان کی عدالت پیشی پر آیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ میں ملزم کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے ملزم حسنین علی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔تاہم مدعی مقدمہ کے وکیل تنویر صدیق ایڈووکیٹ نے روزے دار تھانے دار محمد سلیمان کو زدوکوب کیا جس پر سب انسپکٹر محمد سلیمان احاطہ ہائیکورٹ میں بے ہوش ہوکر گر پڑا ۔ طبی امداد کے لئے ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا تاہم ایمرجنسی ٹیم پہنچنے سے قبل ہی سب انسپکٹر محمد سلیمان جاں بحق ہوگیا۔جان بحق ہونے والا سب انسپکٹر محمد سلیمان شادباغ لاہور کا رہائشی اور تھانہ بدومہلی ضلع سیالکوٹ میں تعینات تھا اور جس ملزم حسنین کو لے کر پیش ہوا تھا اس کے خلاف تھانہ بدھو ملہی میں مدعی کو حبس بے جا میں رکھنے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…