ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہوگئے۔وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ دن ڈیڑھ بجے ہونا تھی تاہم متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے اسپیکر نے نئے قائد ایوان کا اعلان کردیا جس کے مطابق سردار تنویر الیاس کو 33 ووٹ ملے۔دوسری جانب اپوزیشن اراکین جب اسمبلی سے باہر نکلے تو پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا، اس دوران کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی جس میں گالم گلوچ اور تلخ جملوں کا استعمال کیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث متحدہ اپوزیشن کے ارکان واپس اسمبلی عمارت میں داخل ہوئے اور انہوں نے اسپیکر سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس پر انہوں نے پہلے پانچ وزرا کو برطرف کیا جس کے بعد وہ خود بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…