بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

قومی ٹی 20 ایونٹ؛ عامر کی فارم اور فٹنس کا امتحان ہوگا

datetime 17  اگست‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ محمد عامر کی فارم اور فٹنس کا امتحان ہوگا، راولپنڈی ریمز کی جانب سے عمدہ کارکردگی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے راہ ہموار کردیگی، ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پیسر رواں سال ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان ٹیم میں جگہ بنالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی کا شکار ہونے والے محمد عامر کو آئی سی سی قوانین میں ترمیم کے بعد ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کی اجازت مل چکی ہے، پی سی بی کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا یکم ستمبر سے راولپنڈی میں آغاز کرنے کیلیے پلان تیار ہے جس میں پیسر کو پہلی بارکسی قومی سطح کے اے گریڈ ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، سلیکٹرزاس دوران ان کی فارم اور فٹنس کا بغور مشاہدہ کرینگے، عامر پر 5 سالہ پابندی ستمبر میں ہی ختم ہوجائیگی، راولپنڈی ریمز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ان کی عمدہ کارکردگی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے راہ ہموار کردیگی۔
راولپنڈی ریجن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں پیسرزکی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے، محمد عامر کی شمولیت سے یہ شعبہ مضبوط ہوسکتا ہے، انھوں نے بتایا کہ پی سی بی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں ان کی کارکردگی پر نظر رکھے گا، پیسر سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں،یقین ہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل ہی وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائینگے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ا?ئندہ ایونٹس کو پیش نظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز محمد عامرکیساتھ دیگر نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی مانیٹرکرتے ہوئے اپنا پلان تیار کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…