منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی جیسی جماعت میں بھی انصاف نہیں ، جسٹس (ر) وجیہہ الدین پھر بول پڑے

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جسٹس رٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جیسی جماعت میں بھی انصاف نہیں ہے، پارٹی پرمفاد پرست ٹولے کا قبضہ ہے۔عمران خان سے مطمئن ہوں لیکن قبضہ ٹولے سے مطمئن نہیں ہوں،پارٹی میں چھوٹے لوگوں کی آوازیں نہیں سنی جارہی ہیں،میری شناخت پی ٹی آئی نہیں ہے بلکہ پی ٹی آئی کی شناخت میں ہوں۔ یہ بات انھوں نے حیدرآباد میں مہران آرٹس کونسل میں انصاف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک کے حالات بہترنہیں ہیں، پارٹی چھوڑنے سے جاوید ہاشمی کوروکا جانا چاہیے تھا کیونکہ وہ پارٹی میں ایک متوازن آواز تھے۔ملک میں آج تک غیرمتنازع انتخابات نہیں ہوئے ہیں،حالیہ انتخابات کے سلسلے میں بننے والے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے میں سقم موجود ہیں۔انھوں نے کہاکہ عوام بیدارہوجائیں اوراپنے بہتر مستقبل کے لیے اچھے اور برے میں تمیز کریں۔ انھوں نے پارٹی میں قبضہ خورگروپ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پرانا عمران خان ان کودے دیں اور نیا عمران خان آپ رکھ لیں،اگرپارٹی میں ایماندارانہ الیکشن ہوجائیں توپی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی بن جائے گی۔ تقریب سے انصاف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین اعجاز نوناری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…