راولپنڈی(نیوزڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمیدگل کو آہوں اورسسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمیدگل کی نماز جنازہ راولپنڈی ریس کورس گراﺅنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت متعدد عسکری اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی انہوں آہوں اور سسکیوں کےساتھ سپرد خاک کر دیا گیا واضح رہے کہ جنرل (ر) حمید گل اہلخانہ کے ہمراہ مری میں تھے کہ بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث انہیں برہین ہیمرج ہو گیا انہیں تشویشناک حالت میں مری کے سی ایم ایچ داخل کرایا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکے۔ جنرل (ر) حمید گل 1956میں پاک فوج کا حصہ بنے اور 1992 میں آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر ریٹائرڈ ہوئے۔ انہوں نے 65 اور 71کی جنگ میں بھی حصہ لیا۔ طالبان کی پیش قدمی اور افغان جنگ میں ان کا کردار انتہائی اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔ پاکستانی سیاست میں بھی وہ سرگرم رہے۔ آئی جی آئی کی تشکیل میں موثر کردار ادا کیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ سیاسی اور سماجی فورمز پر متحرک رہے اور اپنی آرا کا برملا اظہار کرنے میں مشہور تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسمی پرندے
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
پیٹرول کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟ خواجہ آصف نے بڑی خوشخبری سنا دی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
آئی پی پیز کو دفن کر دیا ، اب بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کر کے را...
-
انمول پنکی کیسے گرفتار ہوئی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
-
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
-
مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں سامنے آ گئیں



















































