اسلام آباد (نیوزڈیسک)مشاہداللہ کامتنازعہ انٹرویو،تحریک انصاف نے نیا مطالبہ کردیا،وزیردفاع بھی زدمیں آگئے،نیوز ایجنسی آئی این پی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماءو رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر مشاہداللہ کا بیان درست ہے توسابق ڈی جی آئی ایس آئی پرآرٹیکل6 کا مقدمہ چلایا جائے، اگر ڈی جی آئی ایس آئی پر الزامات غلط ہیں تو وزراءکو فارغ کیا جائے۔ ہفتہ کووفاقی وزیر مشاہد اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف سمجھتے ہیں کہ مشاہد اللہ جھوٹ بول رہے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کریں، اگر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کسی سازش میں ملوث تھے تو ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے، وزیر دفاع نے بھی خود کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی سازش میں ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس آئی پر الزامات غلط ثابت ہونے پر وزراءکو فارغ کیا جائے۔