اسلام آباد(نیوزڈیسک)زرداری کابینظیرسے خفیہ معاہدہ،مشرف ڈاکٹرعبدالقدیر کیساتھ کیا کرنا چاہتے تھے؟ظفر اللہ جمالی کے تہلکہ خیز انکشافات،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ وہ کبھی سیاست میں نہیں آئیں گے تاہم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد انہوں نے پیپلز پارٹی کو اپنے کنٹرول میں کرلیا اور ذاتی عہدہ حاصل کیا۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو امریکا کے حوالے کرنا چاہتے تھے تاہم کابینہ اور فوج کی مخالفت کے باعث ایسا نہ کرسکے۔جمالی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر پرویز مشرف کو اپنے مسائل مل جل کر حل کرلینے چاہئیں کیونکہ محاذ آرائی کا کوئی بھی نتیجہ نہیں نکلے گا۔