جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شجاع خانزادہ،1943سے2015تک،جانیئے قابل فخر داستان حیات

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے ضلع اٹک میں خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے صوبائی وزیرداخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ 28اگست 1943ءمیں اٹک کے گاﺅں شادی خان میں یوسفزئی قبیلے میں پیدا ہوئے ۔شجاع خانزادہ نے پبلک سکول نوشہرہ سے میٹرک ،اسلامیہ کالج پشاور سے ایف ایس سی اور 1966ءمیںاسی ادارے سے گریجوایشن کی اور بعد ازاں1967ءمیں پاک فوج میں کمشن حاصل کیا ۔ شجاع خانزادہ نے 1971ءکی پاک بھارت جنگ میں بھی حصہ لیا ۔ انہوں نے 1974-78اور1982-83میں پاک فوج میں انسٹرکٹر سٹاف کے سربراہ کے طور پر بھی سر انجام دئیے ۔ ان کا شمار پاک فوج کے ان چند افسران میں ہوتا تھا جو 1983ءمیں سیاچن گلیشیئر پر پہنچے ۔ انہوںنے 1983-85ءکے درمیان کمانڈر 13لارنسر بھی فرائض سر انجام دئیے ۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں 1988ءمیں تمغہ بسالت سے نوازا گیا ۔ شجاع خانزادہ نے 1992-94 میں واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے ملٹری اتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں اس کے بعد ان کی خدمات کی توثیق کرتے ہوئے انہوںنے پاکستانی سفارتخانے میں بطور اطلاعات بھی ذمہ داریاںنبھائیں۔ کرنل (ر) شجاع خانزادہ تین مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ وہ پہلی مرتبہ 2002ءمیں مسلم لیگ (ق) کی ٹکٹ پرحلقہ پی پی 16اٹک سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے رابطوں اور عملدرآمد کے بطورپہلے وزیر بنے ۔شجاع خانزادہ نے 2008ءکے انتخابات میں حلقہ پی پی 16اٹک سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اورکامیاب ہونے کے بعدمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیاارکرلی۔اس دور میں انہوں نے بطور ممبر کمیونکیشن اینڈ ورکس اور سپیشل کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر فرائض سر انجام دئیے ۔انہوں نے چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے زراعت اور پولیس اصلاحات کے بھی فرائض سر انجام دئیے ۔ شجاع خانزادہ مئی 2013ءکے انتخابات میں تیسری مرتبہ پی پی 16اٹک سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور اس مرتبہ بھی انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر حصہ لیا ۔ شجاع خانزادہ کو وزیر ماحولیات کا قلمدان سونپا گیا ۔ بعد ازاں انہیں صوبائی وزیر داخلہ کا چارج بھی دے دیا گیا اور صوبے میں وزیر داخلہ کا چارج سنبھالنے والے پہلے رکن اسمبلی تھے ۔وہ چیئرمین کیبنٹ کمیٹی برائے فلڈ کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔شجاع خانزادہ کے دادا کیپٹن عجب خان بھارتی قانون ساز اسمبلی میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ ان کے چچا مرحوم تاج خانزدہ رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ شجاع خانزادہ نے تین بیٹے اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…