لاہور( نیوزڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ اپنے آبائی علاقے اٹک میں کالعدم تنظیموں کے متحرک ہونے کے بارے میں انسداد دہشت گردی کے محکمے کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد محکمے کے ذمہ داران افراد نے اس علاقے میں کارروائی کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا شروع کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں صوبہ خیبر پختونخوا ہ کی پولیس کے حکام سے بھی ان تنظیموں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا گیا تھا۔شجاع خانزادہ کا آبائی علاقہ صوبہ پنجاب کی آخری حدودمیں آتا ہے جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا ہ کی حدود شروع ہوجاتی ہے۔