جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شہزاد اکبر اور شہباز گِل کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالے جانے کا حکم معطل

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر اور شہبازگل کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا آرڈر معطل کردیا۔عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر اور سابق معاون خصوصی شہباز گل ایف آئی اے کی جانب سے نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو

عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے درخواستیں دائر کیں۔پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے عدالت میں الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں جن پر سماعت کیلئے منگل کو ہی بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی درخواستوں میں مؤقف اپنایا کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں لہٰذا ان کی بیرون ملک روانگی پر پابندی کو ختم کیا جائے۔ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤ ں کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ مجازافسران مقررکریں جو وضاحت کریں کہ کس کے کہنے پرنام واچ لسٹ شامل کیا۔عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا حکم معطل کردیا۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی۔اس سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہزاد اکبر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا ہے، عدم اعتماد کی کارروائی مکمل بھی نہیں ہوئی تھی اس رات نام اسٹاپ لسٹ میں کس نے ڈالا؟ نام اس وقت اسٹاپ لسٹ پر ڈالا گیا جب نہ کابینہ تھی، نہ حکومت ،نہ وزیراعظم۔انہوں نے کہا کہ ہم کہیں نہیں جا رہے، اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ میں تو اوورسیز پاکستانی بھی نہیں، حصول تعلیم کے 6ـ7 سال کے علاوہ ساری زندگی یہیں رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…