چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے استعفیٰ دے دیا

12  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد ، لندن(آئی این پی)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے استعفیٰ دے دیا۔ثانیہ نشتر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بطور چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ پسماندہ

لوگوں کی خدمت کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے عمران خان مجھے موقع دینے کے لیے شکریہ! آپ کی قیادت میں ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز ہے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے این اے 95 میانوالی ون سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو ٹوک پیغام میں کہا میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر 16ارب کا ایک اور 8 ارب کا ایک کرپشن کیس ہے، ایسا آدمی سلیکٹ یا الیکٹ ہوگا تو ملک کی اس سے بڑی توہین نہیں ہو سکتی۔دوسری جانب برطانوی قانون دان فیض احمد گوندل ایڈووکیٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدہ سے مستعفی ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کے نظریہ کو پورا کرنے لندن سے پاکستان شفٹ ہوا تھا۔فیض گوندل نے کہا کہ میں قائد عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پاکستان میں امپورٹڈ حکومت کے وجود کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کی عدالتوں میں امپورٹڈ حکومت کا دفاع نہیں کر سکتا ، بطور احتجاج استعفیٰ دے رہا ہوں۔فیض گوندل نے مزید کہا کہ میرا ضمیر مجھے اس عمل کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیتا ، جس حکومت نے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر سمجھوتہ کیا ہے اس کو تسلیم نہیں کرتا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…