منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کے نا م پر ملکی خزانے کا بے دریغ استعمال

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کے نا م پر ملکی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں صرف ایک سال کے عرصے میں 15 شخصیات کے علاج پر 120 ملین روپے خرچ کئے گئے ۔ ایک بیوروکریٹ نے نامعلوم بیماری کے لاکھوں روپے وصول کئے ۔ یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور میں جاوید ہاشمی کو برطانیہ میں علاج کے لئے 46 لاکھ روپے ادائیگی کی منظوری دی ۔ سینیٹر حاجی عدیل کے علاج پر 30 ہزار امریکی ڈالرز کا بل دیا گیا ۔ مخدوم امین فہیم نے امریکہ میں شدید بخار میں 11 ہزار 565 ڈالر خرچ کئے ۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید پر قاتلانہ حملہ کے بعد علاج پر کیا جاتا ہے ۔46 لاکھ روپے خرچ ہوئے ایک رپورٹ کے مطابق خوشنود اختر لاشاری کے یوسف رضا گیلانی کے پرنسپل سیکرٹری کے ناطے 68 لاکھ روپے ایسی بیماری پر خرچ کرائے جس کا نام کاغذات تک میں درج نہیں ۔ 2012 میں گریڈ ایک کے سرکاری افسر مصدق کے علاج پر 64 لاکھ ، او پ ایف کے سابق سیکرٹری اسلم پر 16 لاکھ خرچ کئے گئے ۔ ملالہ یوسف زئی کے علاج پر 2012-13 میں برطانیہ میں کم از کم 4 کروڑ روپے خرچ کئے تھے مسلم لیگ (ق) کی شہناز شیخ کو کمر کی تکلیف پر 30 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ۔ مخدوم شہاب الدین پر 2010 میں 11 لاکھ روپے علاج کے لئے خرچ کئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…