منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے مرکزی رہنماءکی لندن میں اہم ملاقات

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک) چیف آف جھالاوان اور بلوچستان کے سنیئر وزیر نواب ثناءاللہ زہرہ نے جلا وطن بلوچ رہنماءخان آف قلات میر احمد سلیمان داﺅد خان سے ہفتہ کو لندن میں ملاقات کی۔حکومت کی مصالحتی پالیسی کے تحت ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے خان آف قلات کی واپسی اور بلوچستان کے دیگر اہم مسائل پر بات چیت کی۔مسلم لیگ نواز کے ایک عہدیدار نے بتایا ” نواب زہری نے خان آف قلات سے لندن میں ملاقات کی اور ان کی وطن واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا”۔اس سے قبل خان آف قلات نے گزشتہ دنوں ایک بلوچ وفد سے ملاقات کے دوران یہ واضح کیا تھا کہ وہ گرینڈ بلوچ قومی جرگے کی درخواست پر لندن گئے تھے اور جرگے کی درخواست پر ہی وطن واپس آسکتے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ خان آف قلات کی واپسی کے حوالے سے ان کی حکومت گرینڈ بلوچ جرگہ کے اراکین سے درخواست کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا ” ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں اور صوبے کو درپیش مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے”۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ متعدد عسکریت پسند اپنے ہتھیار رکھ کر سیاسی عمل کا حصہ بن رہے ہیں جو کہ صوبے کے لیے ایک حوصلہ افزاءامر ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…