منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں پہلی بارکل ہری پور میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ووٹنگ ہوگی

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کل ہوگی تاہم ہری پور ضمنی انتخاب کو خاص اہمیت اس لئے دی جارہی ہے کہ وہاں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ہری پوری میں ہونے والا ضمنی انتخاب فوج اور رینجرز کی نگرانی میں ہوگا جب کہ 30 پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹنگ ہوگی۔ حلقے میں 5 لاکھ 77 ہزار480 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے 513 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 42 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین، 209 کو حساس اور 262 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لئے 9 امیدوار میدان میں ہیں تاہم تحریک انصاف کے راجہ عامر، مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز اور پیپلزپارٹی کے محمد طاہر کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے جب کہ 4 امیدوارآزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخاب کو شفاف بنانے کے لئے پریذائیڈنگ افسروں کو 3 روز کے لئے درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں جب کہ پولنگ اسٹیشنز میں پریذائیڈنگ افسرز کے علاوہ موبائل استعمال کرنے پر پابندی ہوگی اور حلقے میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پاک فوج کے 2 ہزار150 جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جب کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج کے ساتھ رینجز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…