منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے چند کارکنوں کی پاک فوج کے خلاف شرمناک نعرے بازی

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،چنیوٹ(مانیٹرنگ، آن لائن) تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کی ویڈیو سامنے آ گئی، لاہور میں ایک احتجاجی مظاہرے میں نعرے لگوانے والے نے پاک فوج کو ہی غدار قرار دینا شروع کر دیا، اس نے نعرے لگوائے کہ جو بکنے کو تیار ہے، غدار ہے غدار ہے، جو بزدل چوکیدار ہے، غدار ہے غدار ہے، امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور پارٹی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی حمزہ اظہر سلام نے یہ ویڈیو شیئر کی اور سوال کیا کہ جنرل باجوہ کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بیان کے چند گھنٹے بعد ہی تحریک انصاف کے کارکنوں کو یہ نعرے لگانے کاحکم کس نے دیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے حق میں ریلی، منحرف ارکان لوٹوں اور اپوزیشن کے خلاف احتجاج کیا گیا کپتان کے کھلاڑیوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے لوٹوں کو آگ لگائی دی اور لوٹے مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ میں بھی وزیر اعظم عمران خان کے حق میں پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کی قیادت کی جانب سے ریلی اپوزیشن اور منحرف ارکان لوٹوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاج میں کپتان کے کھلاڑیوں نے لوٹوں اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تصویر کو آگ بھی لگائی جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر منحرف ارکان کے خلاف نعرے درج تھے ضلعی رہنماؤں عہدیداران اور کارکنان کی جانب سے لوٹے مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے جبکہ اس موقع پر صدر ذولفقار شاہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نذیر عاطف، سیکرٹری اطلاعات خرم حسنین بخاری،

میڈم اقصیٰ حیات لالی، ڈاکٹر ریاض شاہد، اور دیگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضمیر فروشوں کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دینگے ہمیں اپنے کپتان وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے عمران خان جدوجہد کا دوسرا نام ہے اپوزیشن مکمل طور پر ناکام ہو گی جبکہ کرپٹ بدعنوان ضمیر فروشوں ٹھگوں کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…