منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایسے ہی حالات رہے تو سیاسی گاڑی کی بریک فیل ہو جائے گی، سراج الحق

datetime 9  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔ سیاسی جرگے کے سربراہ اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سب کاموقف ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تو دیر کس بات کی ہے جب کہ اس حوالے سے حکومت اور پی ٹی ا ئی ایک ہی صفحے پر ہیں۔اسلام ا باد میں سینیٹر رحمان ملک کی رہائشگاہ میں جرگہ ارکان سے بات چیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگے نے 37 بار پی ٹی ا ئی اور حکومتی ارکان کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا لیکن بدقسمتی سے ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا، فیصل ا باد جیسے واقعات سے بچنے کے لئے حکومت اور تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر ا نے کی ضرورت ہے اور اگر ایسے ہی حالات رہے تو سیاسی گاڑی کی بریک فیل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم کی طرح ہم بھی ملک کے مستقبل سے متعلق پریشان ہیں،ماضی سے سبق سیکھنا ہوگاورنہ مستقبل بھی ماضی کی طرح ہوگا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 1958 اور 1977 میں سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کو برداشت نہیں کیا جس کی وجہ سے مارشل لا کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح 1999 میں بھی تاریخ دہرائی گئی اور ایک مرتبہ پھر ویسے ہی حالات پیدا ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جرگے نے متعدد بار فریقین سے ملاقات کرکے ماحول کو بند گلی سے نکالا جب کہ حکومت نے کہا کہ پی ٹی ا ئی وزیراعظم کے استعفے سے پیچھے ہٹے اور ہم نے اس حوالے سے عمران خان سے بات کی جس پر انہوں نے لچک کا مظاہرہ کیا اور اب فریقین جوڈیشل کمیشن پر رضامند ہیں تو فوری طور پر دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنا دینا چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…