اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ٹرائی اینجلز الیکٹرونکس نے پاکستان میں عالمی برانڈ ’مائڈیا‘ متعارف کرا دیا

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(پریس ریلیز)پاکستان میں ہائی سینس الیکٹرونکس کے خصوصی ڈسٹری بیوٹرز اور اسمبلرز، ٹرائی –اینجلز الیکٹرونکس(پرائیویٹ) لمٹیڈ نے ہوم اپلائنسز میں دنیا کا ممتاز برانڈ ’مائڈیا(MIDEA)‘ متعارف کرادیا ہے۔ کراچی میں تعینات،چین کے قونصل جنرل، لی بیجان(Li Bijian) نے کراچی میں چین کے وائس قونصل جنرل، ڈینگ ہیکسیاؤ (Deng Haixiao)کے ساتھ رنگارنگ تعارفی تقریب کی صدارت کی جبکہ

ٹرائی اینجلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران غنی نے بھی ’مائڈیا‘ کی کارپوریٹ لیڈرشپ کے ہمراہ تقریب کو رونق بخشی۔مائڈیا (MIDEA)،مائڈیا گروپ کے تیار کردہ ہوم اپلائنسزکے 10سے زائد برانڈز میں سے ایک ہے۔ مائڈیا گروپ عالمی سطح پر ایک ٹیکنالوجی لیڈر کمپنی ہے جس نے، سنہ 2021ء میں گلوبل فورچون 500 کی شائع کردہ فہرست میں 288 نمبر حاصل کیا ہے۔ دنیا بھر میں،اِس وقت،اِس کے 34 پروڈکشن سینٹرز میں،200 سے زائد ملکوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 150,000 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں جبکہ اس ادارے نے مجموعی طور پر 2020ء میں 41.4 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ سالانہ ریونیو حاصل کیا۔اس موقع پر ٹرائی اینجلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران غنی نے ایک مرتبہ اپنے اِس عزم کو دوہرایا کہ اْن کا ادارہ اعلیٰ معیار کے اپلائنسز کی فراہمی جاری رکھے گا۔ اْنھوں نے کہا:”پاکستان میں ٹرائی اینجلز کی بنیاد 2018ء میں رکھی گئی تھی اور اُس وقت سے یہ ادارہ پاکستان میں عالمی معیار کے اپلائنسز متعارف کرانے کے ویژن کے ساتھ کام کر رہا ہے۔“اْنھوں نے مزید کہا:”اُس وقت سے، اِس ادارے نے تیزی سے ترقی کی ہے اور یہ بڑے اسکیل کی صنعت بن گیا ہے جس کا 8 شہروں میں،400 ڈیلرز اور پارٹنرز پرمشتمل، ملک گیر نیٹ ورک موجود ہے۔چین کے قونصل جنرل، عزت مآب لی بیجان (Li Bijian)نے کہا:”مجھے چینی اور پاکستانی اداروں کے درمیان وسائل سے بھرپور ٹیکنالوجی الائنس دیکھ کر خوشی ہوئی ہے جو پاکستان میں، صارفین کے لیے جدید اور اعلیٰ معیار کے الیکٹرونکس اور دیگر مصنوعات متعارف کرا رہاہے۔“قونصل جنرل نے مزید کہا:”میں ٹرائی اینجلز الیکٹرونکس کو پاکستان میں ’مائڈیا‘کی جامع رینج متعارف کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ وینچر پاکستان کے لیے ایک بڑا سنگ میل ہے جس سے صنعتی ترقی کے لیے ٹیکنالوجیکل مہارت حاصل ہو گی۔“پروڈکٹ کی متعارف کرائی گئی رینج کے بارے میں بات کرتے ہوئے ’مائڈیا‘ ایشیا پیسیفک ریجن کے جنرل منیجر، جیکی ہوانگ (Jackie Huang) نے کہا:”ہمارا برانڈ، پروڈکٹس اور سروسز میں خصوصی مہارت رکھتا ہے اور کارکردگی کا بلند ترین اعلیٰ معیار پیش کرتا ہے

اوراِسی کے ساتھ، توانائی کے استعمال میں بچت اور ماحولی استحکام یقینی بناتا ہے۔ اِن پروڈکٹس اور سروسز میں ایئر ٹریٹمنٹ – تجارتی اور رہائشی ایئرکنڈیشننگ کے سولوشنز، ریفریجریشن، لانڈری، بڑے/چھوٹے کچن اور کوکنگ اپلائنسز کے علاوہ لائٹنگ، فلور کیئر اور کلیننگ ایکوئپمنٹ شامل ہیں۔“ ’مائڈیا‘ واٹر ڈسپنسرز فوڈ گریڈ میٹریل سے تیار کیے جاتے ہیں اوراُن کا ڈیزائن یوزر فرینڈلی ہے۔ یہ پاکستانی صارفین کے لیے صحت اور سہولت کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔ ’مائڈیا‘کا ’ورسا پلس ‘ مائیکروویو اوون میں بہترین کارکردگی کو صحت بخش ٹیکنالوجیز کے ساتھ عمدگی سے شامل کیا گیا ہے جو بے مثال آسانی اور کچن کا خوشگوار تجربہ فراہم کرتا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…