جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

عسکری حکام سے وزیراعظم کی آج دو دفعہ ملاقات

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی آج عسکری حکام سے دو دفعہ ملاقات ہوئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں نہ توکسی نے استعفیٰ مانگا اور نہ ہی وزیر اعظم استعفیٰ دینگے ، عمران خان پاکستان کی حرمت ، خود مختاری اور قوم کی عزت کیلئے لڑے گا ، گیم آخری بال تک جائیگی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ وزیر اعظم کو دھمکی آمیز ملنے والے خط کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا تھاکہ چیف جسٹس چاہیں تو خط دکھا دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی حرمت ، ملک کی خود مختاری اور قوم کی عزت کیلئے لڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے اور اس ملاقات میں نہ تو کسی نے استعفیٰ مانگا اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیگا ، وزیر اعظم عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ صورتحال ورلڈ کپ 1992کے ورلڈ کپ طرح لگ رہی ہے ہم پیچھے لگ رہے ہیں لیکن ہم پیچھے ہیں نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس امید کا اظہار کیاکہ جب گیم پلٹے گی تو سب دیکھیں گے ۔ انہوں نے منحرف اراکین کے حوالے سے کہاکہ سب سے بڑا نقصان انہی کا ہوگا ۔ ایک سوا ل پر انہوں نے کہاکہ پاکستان فوج پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے ، عسکری قیادت کا احترام اور مقام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اداروں کو فتح کر نے کے چکر میں تھے ، ہم اداروں کے ساتھ کام کر نا چاہتے ہیں اور آگے بھی اسی طرح چلیں گے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ بہت سی چیزیں سامنے آرہی ہیں، پہلے خط پر کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا، ہم نے خط کے مندرجات کو صحافیوں کیساتھ شیئر کیا، اس خط کو پارلیمان کے سامنے ان کیمرہ اجلاس میں رکھ رہے ہیں

جس میں مراسلے کے مندرجات پیش کرینگے، ہم خط کے مندرجات اپوزیشن کیساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس خط میں موجود دھمکیاں کسی ملک کیلئے قابل قبول نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میںڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے ۔وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…