جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

لانڈھی میں ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ، سات کارکن گرفتار

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی رات کو رینجرز نے لانڈھی کے علاقے میں ایم کیو ایم کے یونٹ کے دفتر اور جماعت کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر یونٹ انچارج سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نےبرطانوی خبررساں ادارے
کو بتایا کہ رینجرز کی طرف سے چھاپے کے دوران ان کے ساتھ سادہ لباس میں لوگ بھی تھے جو یہ کارروائی کر رہے تھے جبکہ رینجرز ان کی نگرانی کر رہے تھے۔امین الحق نے الزام عائد کیا کہ رینجرز ایم کیو ایم کے لانڈھی یونٹ اور سیکٹر کے دفاتر کے باہر مبینہ طور پر ایم کیو ایم حقیقی کے مسلح افراد کو بٹھا کر چلے گئے ہیں۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لانڈھی سیکٹر اور یونٹ کے دفاتر پر چھاپہ ایک ایسے وقت مارا گیا ہے جب ایم کیو ایم جشن آزادی کے موقعے پر جناح گراؤنڈ میں دو روزہ جشن منا رہی ہے، اور اس کے علاوہ متحدہ کے کارکن جشن آزادی کے موقعے پر شہر میں جلوس نکال رہے ہیں۔امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کو آزادی کا جشن منانے سے روکا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کی طرف سے اپنے منتخب اراکین کے استعفے جمع کرانے کے بعد حکومت ایم کیو ایم سے بات چیت کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ایم کیو ایم کے اراکین نے اپنے استعفے پیش کرتے وقت 19 وجوہات بیان کی تھیں جن میں کراچی میں رینجرز کی طرف سے جاری آپریشن کے بارے میں شدید تحفظات ظاہر کیے گئے تھے



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…