جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں وائس چانسلرز کی تلاش اعلیٰ ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی قائم

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا نے صوبے کی جامعات میں وائس چانسلرز میرٹ پر مقرر کرنے کے لئے سب سے بہترین اور اعلیٰ ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے اور تمام صوبوں پر بازی لے گیا ہے۔ کمیٹی میں شامل چاروں ارکان ڈاکٹریٹ ہیں اور ان میں سے کسی ایک کا تعلق بھی صوبہ خیبر پختونخوا سے نہیں ہے۔روزنامہ جنگ کے رپورٹرسیدمحمدعسکری کی رپورٹ کے مطابق معروف سیاستداں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پہلے چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمٰن جن کا تعلق سندھ سے ہے، انہیں تلاش کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے وائس چانسلر اور میرٹ پر ہائر ایجوکیشن کے مقرر کئے گئے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل نقوی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس میانہ اراکین میں شامل ہیں اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کو تلاش کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ کمیٹی میں چاروں اراکین نہ صرف معروف ماہرین تعلیم اور ڈاکٹریٹ ہیں بلکہ اپنے شعبوں کے حوالے سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں جب کہ سندھ حکومت نے جو تلاش کمیٹی قائم کی ہے اس میں رکن قومی اسمبلی عذرا فضل پیچوہو، مظہرالحق صدیقی اور سیکرٹری جامعات و بورڈز اقبال درانی شامل ہیں تینوں میں سے ایک شخص بھی پی ایچ ڈی نہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اسامی گزشتہ ڈیڑھ سال سے خالی پڑی ہے اور اس اہم ترین عہدے پر قائم مقام ڈائریکٹر تعینات ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…